turky-urdu-logo

پاکستانی بحری فوج کے سربراہ کے لئے ترکش آرمڈ فورسز کے لائن آف میرٹ کا اعزاز

پاکستان کی بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کو "ترکش آرمڈ فورسز کے لائن آف میرٹ” کا اعزاز دیا گیا۔

ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبل نے ایک پروقار تقریب میں پاکستانی بحریہ کے سربراہ کو یہ اعزاز دیا۔

ایڈمرل امجد خان نیازی پانچ روزہ دورے پر کل ترکی پہنچے تھے۔ اپنی آمد کے فوری بعد پاکستانی بحریہ کے سربراہ نے ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار سے ملاقات کی۔

اس کے بعد ایڈمرل امجد خان نیازی ٹرکش جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاسر گلیر سے ملاقات کی۔

 ترک دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دمیر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی ساز و سامان کی خریداری اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔

ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں ایڈمرل امجد خان نیازی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں افواج کے سربراہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔

ایڈمرل امجد خان نیازی نے انقرہ میں جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مقبرے پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

Read Previous

ترکش ایئرواسپیس کو بین الاقوامی سطح پر ماحولیات کا ایوارڈ حاصل

Read Next

ترکی، آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران 1800 سالہ قدیم سیورج کا نظام دریافت

Leave a Reply