turky-urdu-logo

ترکی، آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران 1800 سالہ قدیم سیورج کا نظام دریافت

جنوب مشرقی ترکی  کے تاریخی سور ضلع میں  آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران 1800 سالہ قدیم  سیورج کا نظام دریافت کر لیا گیا۔

 امیدا تومولس میں  بہت ساری تہذیبیں شامل ہیں۔ جن میں یورانی ، پارسی رومی ، اموی ، عباسی ، سلجوکس، آرتقیود اور عثمانی شامل ہیں ۔ ان کی کھدائی  کا کام  رواں سال اختتام پذیر ہوا۔

کھدائی کے دوران  ترکی کی وزارت ثقافت و سیاحت کے تحت دیکل یونیورسٹی کے پروفیسر  عرفان یلدیز کی سربراہی میں 22  ماہرین  کی ٹیم نے  رومن زمانے کے 1800 سال پورانے سیورج کے نظام کو دریافت کر لیا۔

میڈیا ایجنسی سے بات کرتے ہوئے یلدیز کا کہنا تھا کہ  کھدائی کے کامیاب  نتائج  صوبہ دیار باقر میں شہر کی تاریخی قدر کو ثابت کرتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  اس سال کی کھدائی کےدوران 1،800 سالہ قدیم پانی کی نالیاں  اور 1،700 سالہ قدیم تدفین خانے دریافت کیے گیے ہیں۔

Read Previous

پاکستانی بحری فوج کے سربراہ کے لئے ترکش آرمڈ فورسز کے لائن آف میرٹ کا اعزاز

Read Next

پاک بحریہ کے جنگی جہاز تبوک کی ترکی آمد

Leave a Reply