turky-urdu-logo

پاک بحریہ کے جنگی جہاز تبوک کی ترکی آمد

پاکستان کی بحری فوج کے جنگی جہاز تبوک کی ترک نیول بیس عکساز آمد۔ بحری جہاز نے 30 نومبر سے 3 دسمبر تک ترک نیول بیس قیام کیا۔ ترکی سے واپسی پر ترک بحری جہازوں نے تبوک کو اپنی سمندری حدود تک ساتھ جا کر رخصت کیا۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بھی گہرے اور پیشہ ورانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کی بحری افواج کئی بار مشترکہ فوجی مشقیں بھی کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان تربیتی پروگرام بھی جاری ہیں۔

پاک بحریہ کا جنگی جہاز تبوک  دونوں ملکوں کے درمیان گہرے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ترکی آیا۔

Read Previous

ترکی، آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران 1800 سالہ قدیم سیورج کا نظام دریافت

Read Next

آذری حکومت کی جانب سے جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Leave a Reply