turky-urdu-logo

ترکی: آج مزید 32 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

وزارت صحت  کے اعدادوشمار کے مطابق ترکی نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31،923 مزید  کورونا وائرس  کے انفیکشن رجسٹرد کیے ہیں۔

نئے  مریضوں کی مجموئی تعداد  اب تک 513،656 تک پہنچ چکی ہے۔

اس  ہفتے  4،821 مریض صحت یاب ہوئے ہیں  جن کی اب تک مجموعی تعداد 414،141 ہو چکی ہے، جبکہ اب  تک ہلاکتوں کی تعداد 14،129 تک پہنچ چکی ہے۔

مذکورہ مدت کے دوران  ملک بھر میں 183،600 سے زیادہ کورونا وائرس  کے ٹیسٹ کیے  گئے ہیں جن کی مجموعی طور پر تعداد 18.95 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

تشویشناک حالت میں  مریضوں کی تعداد 5،502 تک تجاوز کر چکی ہے۔

کورونا وائرس  نے گذشتہ دسمبر  میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک 191 ممالک اور خطوں میں 1 لاکھ 48 ہزار  سے زیادہ افراد  کی جانیں لے لی ہیں۔

امریکہ کی جانسن ہاپکنز یونیورسٹی  کے مرتب   کردہ اعدادو شمار  کے مطابق دنیا بھر میں  اب تک 64.05 ملین لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور جن میں سے  41.19 ملین افرادصحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ ، ہندوستان اور برازیل  سب سے بدترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہیں  جبکہ یورپ انفیکشن کی  تباہ کن دوسری لہر کی زد میں آچکا ہے۔

Read Previous

ترکی میں ویکسینیشن کا عمل 11 دسمبر سے شروع ہو گا

Read Next

ترکی اور امریکی حکام میں شام کے معاملات پر بات چیت

Leave a Reply