turky-urdu-logo

ترکش امریکن کانفرنس 21 ستمبر کو ہو گی

ترکی اور امریکہ کی باہمی تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لئے 38 ویں ترکش امریکن کانفرنس 21 سے 24 ستمبر تک منعقد کی جائے گی۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث یہ کانفرنس ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔

کانفرنس کا اہمتام ترکش فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ، ترکی یو ایس بزنس کونسل اور یو ایس چیمبر آف کامرس کرے گی۔

یو ایس چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر خوش چوکسی نے کہا ہے کہ کانفرنس میں دونوں ملکوں کے درمیان ایسے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے پر غور کیا جائے گا جس سے باہمی تجارت 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال جون میں صدر طیب ایردوان کے دورہ امریکہ میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 75 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

چوکسی نے کہا کہ اس قسم کی بڑی کانفرنس پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔

اس وقت دونوں ملکوں کی تجارت کا حجم 25 ارب ڈالر ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود اس سال کے پہلے چھ ماہ میں باہمی تجارت 6 فیصد بڑھی ہے۔

جنوری سے جون کے دوران دونوں ملکوں نے 9.8 ارب ڈالر کی تجارت کی۔ 2019 میں ترکی نے امریکہ کو 8.1 ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں جبکہ 11.2 ارب ڈالر کی اشیا امپورٹ کیں۔

Read Previous

گوکھان تور بیسیکتاس کلب میں شامل

Read Next

خون کے رشتے کبھی الگ نہیں ہوتے

Leave a Reply