خون کے رشتے کبھی الگ نہیں ہوتے

مشرقی ترکی میں  75 سال قبل الگ ہونے والے 2 بہن بھائی دوبارہ  ایک دوسرے سے مل گئے۔

ان دونوں بہن بھائی کی زندگی پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی بنائی جا رہی ہے۔

شمال مغرب ترکی  کے شہر ازمت میں رہنے والی ہانم ترن  کو حال ہی میں پتہ چلا کہ انکا ایک بڑا بھائی بھی ہے۔دونوں نے  پہلی بار مشرقی صوبہ کارس کے ایک ضلع کازمان میں ملاقات کی۔ضلع کازمان   شہر ازمت سے تقریبا 1،300 کلو میٹر دور واقع ہے۔

بھائی احسان کو اسکی ماں نے اپنی طلاق کے بعد اسکی دادی کے حوالے کر دیا تھا اور حاملہ حالت میں وہاں سے چلی گئی تھیں۔احسان اپنے والد کیساتھ رہے اورہانم اپنی ماں کے ساتھ رہی۔دونوں والدین  نے طلاق  کے بعد ایک دوسرے سے کبھی بھی دوبارہ رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی  اپنے بچوں کو ایک دوسرے کے بارے میں کبھی بتایا۔

احسان  کو اپنی بہن کے بارے میں 2006 میں پتا چلا جب انکے چچا نے اپنی وفات  سے پہلے انہیں اس سچائی کے بارے میں بتایا۔

احسان اور ہانم کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے مل کر بہت خوش ہیں اور ان سب کا بہت شکریہ ادا  کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں ملانے کی  کوشش میں ہمارا ساتھ دیا۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکش امریکن کانفرنس 21 ستمبر کو ہو گی

Read Next

لیبیا میں جنگ بندی: ترکی اور روس حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply