turky-urdu-logo

لیبیا میں جنگ بندی: ترکی اور روس حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے، ترک وزیر خارجہ

ترکی اور روس لیبیا میں خانہ جنگی کے خاتمے اور سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ لیبیا میں خانہ جنگی بہت زیادہ ضروری ہو گئی ہے کیونکہ آئندہ سال یہاں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

ترکی اور روس لیبیا میں دو بڑے اتحادی ہیں۔ دونوں ملک کافی عرصے سے لیبیا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے کسی ایک پوائنٹ پر متفق ہونے پر بات چیت کر رہے تھے۔

ترکی لیبیا کی آئینی حکومت کو فوجی تعاون دے رہا ہے جبکہ روس باغی ملیشیا کی حمایت کرتا ہے۔

اس وقت لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ گورنمنٹ آف نیشنل ایکورڈ اور باغی ملیشیا کے درمیان مسلح تصادم جاری ہیں۔

Read Previous

خون کے رشتے کبھی الگ نہیں ہوتے

Read Next

ترکی میں شامی پناہ گزریوں کی تیار کردہ آن لائن گیم 45 ملین افراد نے ڈاون لوڈ کی

Leave a Reply