
شمال مغربی ترکی میں ایک یونیورسٹی نے آٹھ منٹ میں وائرس کی جانچ کرنے والی ٹیسٹ کٹ تیار کر لی ۔
یونیورسٹی میں بایو انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیسر مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ اس کٹ کے استعمال سے تیزی اور بہتر طریقے سے وائرس کے مریضوں کی جانچ ہو سکے گی۔
یونیورسٹی کے ریکٹر سعادت مراد کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ یہ کٹ نہ صرف ترکی بلکہ پوری دنیا میں اپنی توعیت کی پہلی کٹ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کوئی شحص وائرس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہو چکا ہےاس کٹ کے استعمال سے یہ بھی پتا لگایا جا سکتا ہے۔
مصطفی نے بتایا کہ یونیورسٹی نے اپنے وسائل کو بروےکار لاتے ہوئے مارچ میں ہی تحقیق کا آغاز کر دیا تھا۔ ہمارے اس پروجیکٹ کا نتیجہ یہ کٹ ہے جو کہ مخص آٹھ منٹ میں وائرس کی جانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس وقت مارکیٹ میں کوئی بھی ایسی کٹ دستیاب نہیں ہے۔