turky-urdu-logo

آپ کے فریج میں رکھا ہوا ٹماٹرو ں کا پیسٹ ” میڈ ان ترکی” ؟

ایسوسی ایشن برائے برامدات کے اعداو شمار کے مطابق ترکی نے رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 99 ممالک میں ٹماٹروں کا پیسٹ برامد کیا۔

الداگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار سے تیار کردہ انادولو ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق ، سالانہ سال آٹھ ماہ کی مدت میں ملک کی ٹماٹر پیسٹ کی برآمدات میں 4.37فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ٹماٹروں کے پیسٹ کی برامد سے کل زرمبادلہ 93.4 ملین ڈالرز رہا۔ ترکی سے ٹماٹر برامد کرنے والا سب سے بڑا ملک ایران ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جرمنی ہے ۔

ترکی عالمی سطح پر زرعی آمدنی کے لحاظ سے پہلے دس ملکوں میں شامل ہے ۔ 2020 کے پہلے آٹھ ماہ میں ترکی کی مجموعی برامدات کی لاگت 102.5 بلین ڈالرز رہی۔

Read Previous

ترکی کی وبا کے خلاف جنگ میں ایک اور کامیابی

Read Next

ایردوان کامستعفی ہونے والی جاپانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Leave a Reply