ترک صدر رجب طیب ایردوان اور مستعفی ہونے والی جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ شنزو ابے نے اپنی طبیعت کی نا سازی کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
ترک مواصلاتی نظامت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان نے ابے سے نیک تمناوں اور جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترک صدر نے جاپانی وزیراعظم کا اپنے دور حکومت میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔
دونوں نے ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اگست کے آخر میں 65 سالہ جایانی وزیر اعظم نے خراب صحت کے باعث عہدے سے متعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ طبیعت کی نا سازی غلط سیاسی فیصلوں کا سبب نہیں بننی چائیے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کا نیا وزیر اعظم 14 ستمبر کو منتحب کیا جا ئے گا۔