turky-urdu-logo

ترکی اور ایران کا دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

صدر رجب طیب ایردوان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماوٗں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ترکی اور ایران کے وفود کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے ایران کے ساتھ مل کر کرد دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا اعلان کیا۔ ایرانی صدر نے ترک صدر کی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ ایران اپنے علاقے میں کرد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے گا اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ترکی کو اس آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔
ترکی ایران ہائی لیول کوآپریشن کونسل کا یہ چھٹا اجلاس تھا۔ اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے شعبوں سمیت توانائی کے شعبے میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کا اعلان کیا۔

Read Previous

مصطفیٰ لبیب گوخان (آفندی سائمن )عنقریب پاکستان میں اپنے مداحوں کے درمیان ہونگے

Read Next

ترکی کی وبا کے خلاف جنگ میں ایک اور کامیابی

Leave a Reply