
صدر ایردوان نے یوکرین کے صدر ولا دیمر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق زیلنسکی کی خواہش پر ہونے والی اس گفتگو میں سربراہان نے بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے کی توسیع کے معاملے میں تبادلہ خیال کیا۔
صدر ایردوان نے اس دوران کہا ہے کہ ترکیہ قیام امن کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔