turky-urdu-logo

ترکش ایئرلائنز اور لاہور چیمبر آف کامرس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران ترکش ایئر لائنز اور ایل سی سی آئی کے حکام، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جمع ہوئے۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود نے دیگر معزز ممبران کے ہمراہ ترکش ایئر لائنز کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔


ملاقات کے دوران ترکیہ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بات چیت ہوئی اور ترکش ایئرلائنز اور ایل سی سی آئی کے درمیان مفاہمت کی ایک اہم یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

ایم او یو کا مقصد کاروباری تعاون کو بڑھانا اور دو طرفہ اقتصادی ترقی کے لیے نئی راہیں پیدا کرنا ہے۔


دورے کے دوران ترکش ایئرلائنز نے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی حمایت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

ایل سی سی آئی کے اراکین نے ترکش ایئرلائنز کی کوششوں کو سراہا اور ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

Read Previous

صدر ایردوان کا یوکرینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

Read Next

صدر ایردوان کا لوزان معاہدے کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام

Leave a Reply