ترکیہ اور برطانوی وزرائے دفاع کی انقرہ میں ملاقات، یوکرین جنگ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے دارالحکومت انقرہ میں موجود برطانوی وزیر دفاع بین والیس سے ملاقات کی ہے۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر دفاع  آقار نے فوجی تقریب کے ساتھ والیس کا استقبال کیا۔

پہلے، آقار اور والیس نے ون ٹو ون  ملاقات کی اور  اس کے بعد دونوں ممالک کے  وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات  کے دوران  علاقائی دفاع، سلامتی اور دفاعی صنعت بالخصوص یوکرین میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع آقار  نے کہا کہ ترکی اور  برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات سٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر جاری ہیں۔

دفاعی صنعت میں تعاون کے لیے برآمدی لائسنس کی پابندیوں کے خاتمے سے حاصل ہونے والی رفتار پر زور دیتے ہوئے، آقار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی اہمیت کی نشاندہی کی، خاص طور پر  PKK/YPG،DAESH اور فیتو جیسی تنظیموں  کی دہشت گردی کی کاروائیوں سے آگاہ کیا۔

آقار نے کہا کہ  یوکرین کی آزادی، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کے ساتھ خطے میں امن و استحکام کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے جلد از جلد جنگ بندی کا اعلان کیا جانا چاہیے اور کہا کہ اناج کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مذاکرات میں فوجی تربیتی تعاون کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Read Previous

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح پر لے جانے کے خواہش مند ہیں، ترک وزیر خارجہ

Read Next

صوفی بزرگ محمود آفندی لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرخاک، صدر ایردوان نے میت کو کاندھا دیا

Leave a Reply