turky-urdu-logo

ترکش گیمز کا نیا اوتار

ترکی کے ڈویلپرز کی ایک ٹیم نے ترکی کی دفاعی افواج کو فروغ دینے کے لیے ترک فوج کی بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کو گیم میں متعارف کروایا ہے۔

یہ اضافہ ترک موڈ ٹیم کے ایک گروپ نے کیا ہے جو فوجی طرز کی ویڈیو گیمز سیریز تیار کرتے ہیں۔

گروپ کا کہنا ہے کہ یہ نیا پیچ ترکی کی مسلح افواج ٹی ایس کے کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے تاکہ کھیلنے والے ترکی کی دفاعی مصنوعات کو استعمال کرکے لطف اندوز ہو سکیں۔

گیمرز کے پاس گیم میں لیبیا میں مجازی کاروائیوں میں حصہ لینے کا بھی اختیار ہے۔

ترک موڈ ٹیم کے شریک بانی مہمت توزلو نے اناڈلو ایجینسی اے اے کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس گروپ کا مقصد ترکی کے فوجی ہارڈ ویئرکو ورچوئل دنیا میں متعارف کروانا ہے۔

توزلو کا مزید کہنا تھا کہ نئے پیچ کے ذریعے گیمرز تقریبا تمام فوجی سازوسامان، اسلحہ، گولہ بارود،گاڑیاں اور یونیفارم استعمال کرسکتے ہیں جو اس وقت ٹی ایس کے انوینٹری میں موجود ہیں۔

ترک موڈ ٹیم کا کہنا ہے کہ 2019 میں چودویں بین الاقوامی دفاعی صنعت میلے میں متعارف ہونے کے بعد  گیمز کو شائیقین کی طرف سے بہت زیادہ توجہ حاسل ہوئی ہے۔

حالیہ برسوں میں ترکی کے دفاعی شعبے نے ٹینکس ، بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں یو اے وی،ریڈار سسٹم، جنگی جہاز،رائفل اور دیگر اسلحے سمیت کئی ہائی ٹیک دفاعی مصنوعات اور سسٹم تیار کیے ہیں۔

Read Previous

لیبیا: باغی ملیشیا نے سیرتہ خالی کرے ورنہ ترکی فوجی آپریشن کرے گا، ترک وزیر خارجہ

Read Next

شام اور لیبیا کی صورتحال پر ترک اور روسی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ

Leave a Reply