turky-urdu-logo

شام اور لیبیا کی صورتحال پر ترک اور روسی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر طیب ایردوان اور روسی صدر ولاد میر پیوٹن کے درمیان لیبیا اور شام کی صورتحال پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر آپس میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

صدر طیب ایردوان نے کہا ہے کہ روسی صدر نے خطے میں امن و استحکام اور سیکیورٹی کے معاملات پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ معاشی تعاون اور رابطوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک صدر نے اپنے روسی ہم منصب سے لیبیا میں امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات کی ہے۔ اس وقت لیبیا کے تیل سے مالا مال علاقے سیرتہ اور الجعفرہ میں باغی ملیشیا کے جنگجوؤں پر بھی بات ہوئی ہے۔ ترک وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو نے دھمکی دی ہے کہ اگر خلیفہ ہفتار کی باغی ملیشیا نے سیرتہ اور جعفرہ سے اپنے جنگجو نہ نکالے تو ترکی فوجی آپریشن شروع کر دے گا۔

Read Previous

ترکش گیمز کا نیا اوتار

Read Next

یو اے ای نے لیبیا کے تیل کی پیداوار اور برآمد روکنے کیلئے باغی ملیشیا کو استعمال کیا

Leave a Reply