turky-urdu-logo

ترکی کی سب زیادہ دیکھی جانے والی 5 فلمیں

سال 2020 میں ترکی کی عالمی سطح پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلمیں

حالیہ برسوں میں پاکستان میں ترک ڈراموں اور فلموں کا رجحان بڑھتا ہوا نظر آیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ترکی کی اسلامی تاریح، ثقافت اور پاکستان سے بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات ہیں۔ ترک ڈراموں اور فلموں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اعلی پائے کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ ان میں کوئی نا کوئی سیق ضرور ہوتی ہے۔  مثال کے طور پر  پاکستانی سرکاری چینل پر نشر کیا جانے والا  تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی ہمارے اسلامی اقدار کا عکاس ہے اور  معاشرے میں انصاف اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔

رواں سال کے اختتام پر نظر ڈالتے ہیں تو ترکی کی ان فلموں کی فہرست سامنے آجاتی ہے جنہیں لوگوں نے بے پناہ پسند کیا۔

میریکل ان سیل نمبر  7

میریکل ان سیل نمبر 7  ایک  ایسی  دل کو چھو لینے والی فلم ہے جسے دیکھنے کے دوران آپ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں گے ۔یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ اس فلم کے دوران آپکو اپنے پاس ٹیشو کا ڈبہ ضرور رکھ لینا چاہیے۔میریکل ان سیل نمبر 7 کی کہانی میں  ایک باپ اور بچی کے رشتے کو بہت ہی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔اس فلم میں  والد کی ذہنی حالت خراب دکھائی گئی ہے۔ یہ فلم ایک باپ بیٹی کے رشتے کی خوبصورتی دکھاتے ہوئے  انکی تکلیفوں کو بہت ہی خوبصورت انداز میں  لوگوں کے سامنے پیش کرتی ہے۔

سدیس سین

سدیس سین   بھی 2020میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ اس سال لوگوں نے اس فلم کو متعدد بار دیکھا اور  اس میں اداکاروں کے کام کو سراہا ہے۔سدیس سین فلم کی کہانی کوریا کی ایک فلم  ہمیشہ سے  لی گئی ہے۔اس فلم میں  ایک باکسر اور ایک اندھی لڑکی کی کہانی دکھائی گئی۔ اس فلم میں جرم ، پچھتاوا ، معافی ، چھٹکارا اور محبت تمام چیزوں کو بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

تتلی کا خواب

 تتلی کا خواب  ایک غیر ملکی زبان کی فلم ہے ۔ تتلی کے خواب کو 2014 میں ہونے والے 86 ویں ایوارڈ کی  فہرست میں انعام جیتا تھا۔تتلی کا خواب فلم دو دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جن ہیں ایک ہی لڑکی سے محبت  ہو جاتی ہے۔اور اس  وجہ سے ان دونوں کے درمیان بڑھنے والے  مسلے مسائل کو فلم میں پیش کیا گیا ہے۔

محافظ

 محافظ ترکی کی ان سریز میں سے ایک ہے جسے  لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔محافظ کی کہانی ایک لڑکے کے ارد گرد گھومتی ہے جو  ہیرو بننا چاہتا ہے اور ایک دن آخر کار ہیرو بن بھی جاتا ہے۔ اس فلم کا  مین کردار  کسی فلم کی بجائے اصل زندگی میں  ہیرو  کا کردار نبھاتا ہے اور لوگوں کی مدد کرتا ہے۔

20 منٹس

20 منٹس  ترکی کی ان فلموں میں سے ایک ہے جسے  لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ 20 منٹس میں  دو میاں بیوی کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے  جس میں بیوی پر لگے قتل کے الزام کو مٹانے کے لیے شوہر اپنی پوری کوشش کرتا ہے۔اس فلم کو دیکھنے کے بعد آپ ایک عرصے تک اسکے سحر سے نہیں نکل پائیں گے۔

Read Previous

ترکی،جمناسٹک ٹیم نے یورپین چیمپین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Read Next

کورونا کی جنگ میں نجی اسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے، ترکش میڈیکل ایسوسی ایشن

Leave a Reply