turky-urdu-logo

کورونا کی جنگ میں نجی اسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے، ترکش میڈیکل ایسوسی ایشن

ترکش میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں نجی شعبے کے اسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے۔

ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اسپتال اس بوجھ کو اکیلے مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل نہیں کر رہے ہیں اور اگر کچھ اسپتال کورونا مریضوں کا علاج کر بھی رہے ہیں تو وہ صرف مخصوص مریضوں کو ہی اپنے اسپتال میں داخل کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اور خیراتی اسپتالوں کو کورونا وائرس کی جنگ میں شامل کیا جائے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ ڈاکٹروں کو انتہائی بیمار لوگوں کے علاج کے لئے بیڈز تلاش کرنے میں مشکلات آ رہی ہیں۔

ادھر ترک وزیر صحت نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں 30 فیصد بیڈز خالی پڑے ہیں۔

Read Previous

ترکی کی سب زیادہ دیکھی جانے والی 5 فلمیں

Read Next

شام اور عراق کی سرحد پر فضائی حملے میں ایرانی کمانڈر جاں بحق

Leave a Reply