turky-urdu-logo

شام اور عراق کی سرحد پر فضائی حملے میں ایرانی کمانڈر جاں بحق

ایران کی پاسداران انقلاب کا ایک اور کمانڈر فضائی حملے میں جاں بحق ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق عراق اور شام کی سرحد پر ایک فضائی حملے میں ایرانی کمانڈر مسلم شاہ ذان جاں بحق ہو گئے۔

ابھی تک کسی نے بھی اس فضائی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نے رات کی تاریکی میں ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ان کے تین محافظ بھی مارے گئے۔ یہ حملہ شام کے مشرقی صوبے دیر ایزور کے ایک دیہات میں کیا گیا۔ یہ علاقہ ایران اور لبنان کی سرحد پر واقع ہے۔ عراق اور اردن کے تجارتی قافلے اور تیل کی پائپ پائنز بھی اسی راستے سے گزرتی ہیں۔

نومبر 2017 میں روس اور ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا نے مشترکہ طور پر صوبے ایززور میں حملہ کر کے داعش اور آئی ایس آئی ایس کو اس علاقے سے نکال دیا تھا جس کے بعد یہ علاقہ دوبارہ صدر بشارالاسد کے کنٹرول میں آ گیا تھا۔

صوبہ ایززور کا مشرقی حصہ جہاں دریائے فرات بہتا ہے ابھی بھی کُرد دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کے زیر کنٹرول ہے۔

Read Previous

کورونا کی جنگ میں نجی اسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے، ترکش میڈیکل ایسوسی ایشن

Read Next

ترک فوج کاراباخ میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں مدد دے گی

Leave a Reply