ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے حالیہ مفتوحہ علاقوں نیگورنو کاراباخ میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں ترک فوج آذربائیجان کی مدد کرے گی۔
ترک فوج آذری فوج کو اس سلسلے میں ضروری تربیت بھی فراہم کرے گی۔ ٹرکش ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیم اس ہفتے نیگورنو کاراباخ کے لئے روانہ ہو گی جہاں وہ بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کی صفائی کے کام میں آذری فوج کو مدد دے گی۔
واضح رہے کہ آرمینیا نے مقبوضہ علاقے خالی کرتے ہوئے کئی اہم عمارتوں اور شاہراوٗں پر بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا تھا۔ اتوار کو ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں آذربائیجان کے چار شہری بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔
شوشا، کلباجار اور اغدم کے کئی علاقوں اور سڑکوں پر ابھی بھی بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد نصب ہے جن کی صفائی کا کام جاری ہے۔
Tags: ترکی اور آذربائیجان