ترکی کے تیراک ایمری سکی نے تاریخی ریکارڈ توڑ دیا

مردوں کے 50 میٹر بریسٹ اسٹروک کیٹگری میں ترکی کے تیراک ایمری سکی نے اپنا   ہی تاریخی ریکارڈ توڑ دیا۔

بین الاقوامی سوئمنگ لیگ (آئی ایس ایل) نے انسٹاگرام پر کہا کہ ترک تیراک ایمری سکی نے 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں کامیابی حاصل کی ۔

ایمری نے 25.29 سیکنڈ کا نیا یورپی ریکارڈ قائم کر  دیا جو عالمی ریکارڈ (25.25) سے صرف 0.04 سیکنڈ کم ہے۔

گذشتہ ماہ 22 سالہ ایمری  نے 25.50 کے وقت کے ساتھ اسی مقابلے میں ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ریٹائرڈ جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹ کیمرون وین ڈیر برگ کے پاس مردوں کے 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں 25.25 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ ہے ، جو 2009 کے بین الاقوامی تیراکی فیڈریشن ورلڈ کپ برلن میں قائم کیا گیا  ۔

ترکی کے نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر محمد محرم کاساپوگلو نے نیا ریکارڈ قائم کرنے پر  ایمری  کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں ان کی کامیابی کے لیے دعا دی۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکش ایئرلائنز نے نئے طیاروں کی خریداری موٗخر کر دی

Read Next

بندر جنگلوں کے بجائے چڑیا گھروں میں زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق

Leave a Reply