بندر عام طور پر جنگلوں میں درختوں پر جھولنے میں خوش ہوتے ہیں لیکن نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بندر چڑیا گھروں میں زیادہ خوش رہتے ہیں۔
جنگلوں کی قدرتی آواز سے زیادہ بندروں کو ٹریفک کی آواز زیادہ پسند ہے۔ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کے کورکیزاری کے چڑیا گھر میں ایک تجربہ کیا گیا جس میں سفید بندروں کے پنجروں میں خاص سینسر لگائے گئے۔ ریسرچ میں بندروں کو مختلف قسم کی آوازیں سنائی گئیں جس کے بعد ان کے ردعمل کو ریکارڈ کیا گیا۔
نئی تحقیق میں بندروں کو بارش، ٹریفک، مسحور کن میوزک اور ڈانس میوزک کی آوازیں سنائی گئیں۔ بندروں کو سب سے زیادہ مسحور کن میوزک پسند آیا لیکن ٹریفک کی آواز نے بندروں میں ایک خاص دلچسپی پیدا کی اور اس آواز کو سن کر بندروں نے اچھلنا کودنا شروع کر دیا۔
یہ تحقیق فن لینڈ کی آلتو یونیورسٹی نے کی ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جانور سو رہے ہوتے ہیں یا آرام کر رہے ہوتے ہیں تو گاڑیوں کے گزرنے اور ٹریفک کی آواز سے وہ سب سے زیادہ محظوظ ہوتے ہیں۔
ریسرچ میں شامل کوآرڈینیٹر کِرسی پینونن نے کہا کہ ٹریفک کی آواز کو بندر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کمیونیکیشن کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔