turky-urdu-logo

اسرا بلگچ باضابطہ طور پر پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان اور ترکش سپر اسٹار اسرا بلگیچ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں۔

مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان اور ترکش سپر اسٹار اسرا بلگیچ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اسرا بلگیچ پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ترکش اداکارہ کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسرا بلگیچ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

جاوید آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے ترانے سے متعلق کہا کہ آج رات زلمی کا ترانہ جاری کردیا جائے گا جس میں تمام ایمبیسیڈر ہوں گے۔

اس سے قبل اسرا اور جاوید آفریدی دونوں کی طرف سے ٹوئٹر پر ممکنہ معائدے کے اشارے دیے جارہے تھے۔

اسرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاونٹ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ” نیا آغاز”  ۔

 جس کے جواب میں پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے بھی وہی الفاظ دہرائے۔

Read Previous

ناسا:مریخ کی تحقیق میں جھیل سالدا اہم کردار ادا کرے گی

Read Next

ترک النسل لوگوں کے اتحاد کا وقت آ گیا ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply