turky-urdu-logo

ترک النسل لوگوں کے اتحاد کا وقت آ گیا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کاراباخ کی جنگ اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں خطے کے مختلف ممالک میں پھیلی ترک نسل میں اتحاد کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

ترکِک ورلڈ میٹریولوجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترک النسل کے اتحاد کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ مختلف ممالک میں آباد ترک النسل لوگوں کی یکجہتی وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔ اب ہمیں زندگی کے تمام شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کو قائم کرنا ہو گا۔ دفاع سے سفارتکاری تک، صحت سے زراعت تک اور سیاحت سے توانائی تک تمام شعبوں میں اتحاد قائم کرنے اور تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

فورم میں آذربائیجان، قازقستان، کرغیزستان، شمالی قبرص، ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان کے نمائندوں  اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس فورم کا اہتمام ٹرکش اسٹیٹ میٹیرلوجیکل سروس اور ترک وزارت زراعت اور جنگلات نے کیا تھا۔ آذربائیجان کے وزیر اعظم علی اسدوف اور ترک نائب صدر فواد اوکتے بھی فورم کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ترک النسل لوگ ہیں اور وقت کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا میں ہمارے بہت سے عزیز اور دوست ہم سے بچھڑ گئے ہیں لیکن اسی دوران ہم نے کاراباخ کی فتح کی خوشیاں بھی سمیٹی ہیں۔ آذربائیجان نے 30 سال بعد اپنا مقبوضہ علاقہ آرمینیا سے واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکِک ورلڈ کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ ہم تمام لوگ ایک ہی زبان بولتے ہیں۔ ہمارا مذہب ایک ہے اور ہماری تاریخ، روایات، ثقافت اور تہذیب مشترکہ ہے۔

Read Previous

اسرا بلگچ باضابطہ طور پر پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

Read Next

ترکی کی باسفورس یونیورسٹی میں آگ بھڑک اٹھی

One Comment

  • صدر ایردوان سے مکمل اتفاق ہے۔ میری تجویز ہے کہ عظیم تُرک قوم اپنے سنکیانگ بزرگوں کو بھی یاد رکھے ۔ چین کے ساتھ مل کر حقائق سامنے لاۓ تا کہ مغربی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہو جائے ۔ ۔ افغانستان ایران شام وغیرہ کی تُرکمن اقلیتوں کا بھی ہمیشہ کی طرح خیال رکھا جائے ۔ ۔ ہم پاکستانیوں کی دُعائیں تُرک kardeş کے ساتھ ہیں

Leave a Reply