turky-urdu-logo

ترک طلباء نے بین الاقوامی ریاضی مقابلہ اپنے نام کر لیا

دو ترک بچوں نے بین الاقوامی ریاضی مقابلہ جیت کر پہلا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

شمال مغربی ترکی کے شہر ایدرنے میں ٹی ای ڈی کالج سے تعلق رکھنے والے الپر اٹلی اور روزگر اوزترک نے آن لائن کیریبیو ریاضی مقابلے میں اپنی اپنی سطح کا پہلا انعام جیتا۔

کالج کے بیان کے مطابق دونوں بچوں نے انگریزی اور فرانسینی میں آئن لائن مقابلے میں حصہ لیا۔
مقابلے کے منتظمین کے مطابق کیریبیو ریاضی مقابلہ عالمی سطح پر ہونے والا آن لائن مقابلہ ہے جو تعلیمی سال کے دوران چھ بار مختلف سطحوں پر منعقد کیا جا تا ہے۔ مقابلے میں 30 ممالک کے تقریبا 300 اسکول شرکت کرتے ہیں۔

روزگر دنیا بھر میں پہلے دو فیصدمیں جبکہ الپر پہلے چھ فیصد بچوں میں شامل تھے۔

Read Previous

استنبول میں نیلی بلیوں کا راج

Read Next

صدر ایردوان کی برلن میں مسجد پر پولیس چھاپے کی شدید مذمت

Leave a Reply