turky-urdu-logo

استنبول میں نیلی بلیوں کا راج

 

استنبول  کے کیکیکسمس  ڈسٹرکٹ میں نیلی بلیوں کا راج۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی بار نیلے رنگ  کی بلی دیکھی ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  کسی نے شاید بلیوں پر نیلا رنگ گرا کر  انکے ساتھ مزاک کیا ہے۔

نیلے رنگ کی بلیاں  تب سامنے آئی جب  نا معلوم افراد نے ہلالی محلے میں ایک  بلڈنگ کمپلیکس کی پارکنگ میں نیلا رنگ پھینکا۔

بلیوں کے اس نیلے رنگ میں پھرنے کے بعد انکی فر کا رنگ نیلا ہوگیا جسکو دیکھ کر مقامی لوگ حیرت کا شکار ہونے لگے۔

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر ان آوارہ بلیوں کو تکلیف دینے کے لیے ان پر رنگ پھینکا ہے۔

میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے  ایک رہائشی بلیتن ایمسر نے کہا کہ  میں نے پہلے کبھی نیلی بلی نہیں دیکھی تھی ۔ ہم جانوروں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان بلیوں کو ایسے دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے  اور ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور  اس پر ضرور ایکشن لیں گے تاکہ   آوارہ جانوروں کی بھی حفاظت کی جائے۔

Read Previous

چیمپینز لیگ میں باساکشیر کو 0-2 سے شکست کا سامنا

Read Next

ترک طلباء نے بین الاقوامی ریاضی مقابلہ اپنے نام کر لیا

Leave a Reply