ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جرمنی کے دارلحکومت برلن میں مسجد پر پولیس چھاپے کی شدید مذمت کی۔
صدر کا کہنا تھا کہ صبح کی نماز کے دوران مسجد پر پولیس چھاپے کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے یہ کاروائی واضح طور پر نسل پرستی اور اسلام و فوبیا کا نتیجہ ہے۔ جس سے جرمنی میں عقیدے کی آزادی کو نقصان پہنچاہے اور ایک بار پھر یورپ کو تاریکی میں لے گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں ایردوان نے کہا “یوروپ ، جسے برسوں سے جمہوریت ، انسانی حقوق اور آزادی کا گہوارہ کہا جاتا ہے ، بدقسمتی سے آج اپنی ہی منفرد روایات کھو رہا ہے ۔”
صدر نے زور دے کر کہا ترکی اپنے مذہبی مقامات کی ایسی بے حرمتی ہرگز برداشت نہیں کرے گا
چاہے کس مقام پر بھی کیوں نہ ہو ، نسل پرستی، غیر ملکی دشمنی اور اسلام دشمنی جیسے گندے عزائم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
برلن میں کورونا وبا کے دوران نقصان پہنچنے والے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کو غیر حق بجانب مالی امداد دیے جانے کے دعوے کے ساتھ چار کاروباری مراکز سمیت مسجد پر چھاپہ مارا گیا تھا۔