ترکی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے بعد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
سکول کھلنے کے بعد ترکی میں کچھ بچوں نے آج سکول آ نا بھی شروع کردیا ۔
ترکی میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کے سامنے آنے کے فوری بعد ہی سکولوں کو 16 مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر یہ اعلان کیا گیا تھا کہ31 اگست کو سکول دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ لیکن کورونا وائرس کے کیس زیادہ ہونے کے باعث اسے 21 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
نئے اصولوں کے مطابق اب صرف کنڈرگارڈن اور پہلی جماعت کے طلبہ سکول جائیں گے۔
وزارت قومی تعلیم کے بیان کے مطابق 21 ستمبر سے 25 ستمبر کے دوران بچے ایک بار سکول جائیں گے اور 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان دو بار سکول جائیں گے۔
سکول میں 10 منٹ کے وقفے کے ساتھ 25-30 منٹ کی پانچ کلاسیں ہونگی۔
اگر کوئی والدین بچوں کو سکول نہیں بھیجنا چاہتے تو سکول میں حاضری لگنا لازمی نہیں ہوگی۔
اسکے علاوہ پہلی کلاس سے لے کر بڑی کلاسوں کی تعلیم آن لائن جاری رہے گی۔ اسکولوں اور مختلف اداروں میں ای بی اے سپورٹ پوائنٹ ایریاز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کے سب بچوں کو انکے گھروں تک کمپیوٹر اور انٹر نیٹ تک باآسانی رسائی حاصل ہے یا نہیں۔