وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں فلم انڈسٹری کے فوری بحالی کے لئے کوششیں صرف کرنے کی متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران کورونا وبا پھیلنے کی وجہ سے بند ہونے والے سینما اور فلم انڈسٹری کی فوری بحالی اور ملک بھر میں سینما گھر کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران ملک میں بتدریج سینما گھر کھولنے اور کووڈ-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کے بارے میں آگاہی کرائی گئی۔
وزیر اعظم نے معیار ی مقامی پروڈکشن کرنے اور ملک کی فلمی صنعت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ اس کے روشن مستقبل کے لئے روڈ میپ تیار کرنے پر کام کرے۔
انہوں نے کہا کہ ’’نوجوان نسل کو شعور دینے کے لیے فلموں کے ذریعے اپنی ثقافت اور معاشرتی اقدار کو فروغ دینا ضروری ہے۔ بدقسمتی سے ، مقامی مواد کی کمی کی وجہ سے ہم نوجوانوں کو اپنی تاریخ نہیں دکھا پاتے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ’’ہمیں غیر ملکی مواد خریدنے پر مجبور کیا گیا جس نے مواد کے معیار کے حوالے سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔‘‘
پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفی نے عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا۔ سر آپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔