turky-urdu-logo

دفاعی صنعت میں دلچسپی رکھنے والے ترک طلباء ٹیکنوفیسٹ راکٹ ریس میں شامل

کہتے ہیں کسی بھی ملک  کی ترقی کے پیچھے اسکے نوجوانوں کا بہت بڑا ہاتھ  ہوتا ہے۔ترقی کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کے پیچھے بھی  ترک نوجوانوں کا  بہت بڑا ہاتھ ہے۔

اپنے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے  دفاعی صنعت میں دلچسپی رکھنے والے  ترک طلباء ٹیکنو فیسٹ راکٹ ریس میں شامل ہوگئے۔

ترکی   بھر کی یونیورسٹیوں اور ہائی  اسکولوں کے ترکش  طلباء  نے ملک کے سب سے بڑے ایرو اسپیس اور ٹیکنولوجی میلے  ٹیکنوفیسٹ میں ہونے والے ایک مقابلے میں   حصہ لیا۔یہ مقابلہ معروف دفاعی ٹھیکیدار  روکسیان کی   رہنمائی میں کیا گیا۔ طلباء نے اس مقابلے کے دوران ملک کی دفاعی صنعت کو آگے بڑھانے کی طرف اپنے جوش کا  اظہار کیا۔

ٹیکنوفیسٹ راکٹ  ریس  کو  ترکی میں تیسری بار منعقد کیا گیا۔ پچھلے سالوں کے مقابلے میں اس سال کا مقا بلہ  طلباء کے لیے زیادہ سخت ثابت ہوا۔اس سال وبائی مرض کورونا وائرس کے باعث طلباء  کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مارمارا یونیورسٹی کی طرف سے  ٹیکنو فیسٹ راکٹ ریس میں شامل ہونے والے ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سرگرمیاں ہمارے حوصلے میں اضافہ کرتی ہیں۔ ہمارا مقصد  ترکی میں ہوا بازی اور خلائی میدان میں ہر قسم کی ٹیکانولوجی کی بنادی ڈھانچے کی تیاری اس کی پیداوار اور اور اسکی تخلیق کرنا ہے۔

ترکی کی ٹیکانولوجی ٹیم فاونڈیشن اور وزارت صنعت و ٹیکانولوجی کے تعاون سے چار روزہ ٹیکنوفیسٹ 24 ستمبر کو جنوب مشرقی صوبے گیزیانٹیپ میں شروع ہوگا۔ اس سے پہلے یہ اپریل میں ہونا تھا مگر کورونا وائرس کے باعث اسکی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔

ایک اور طالب علم کا کہنا  تھا کہ ہمارا نظام مکمل طور پر خود مختار ہیں۔ہم ہر چیز اپنے ملک کے لیے خود بنانا چاہتے ہیں ناکہ بیرون ملک سے منگوانا۔ تحریری سافٹ ویئر ایک سب سے اہم نکات میں سے ایک ہے کیو نکہ اسے ہم نے خود بنایا ہے۔

ایک اور طالب علم کا کہنا تھا کہ اس دن کی تیاری آٹھ مہینے پہلے ہی شروع ہو گئی تھی۔

طالب علم نے مزید کہا کہ پچھلے سال کم اونچائی والے زمرے میں انکی راکٹ ٹیم اول نمبر پر آئی تھی  جس کامیابی کےبعد انہیں اگلی قسم میں اپنے جوہر دکھانے کی ہمت ملی   ہے۔

مقابلہ 13 ستمبر تک جاری رہے گا اور اسکے بعد جیتنے والی ٹیم کا اعلان  کیا جائے گا۔ مقابلہ میں حصہ لینے والی ٹیمیں پہلے دن اپنے راکٹ کو مکمل کریں گی اور دوسرے دن اسکو اڑایا جائے گا۔ پہلے نمر پر آنے والی ٹیم کو 50،000  ٹی ایل، دوسرے نمبر کو 40،000 ٹی ایل اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم  کو 30،000  ٹی ایل کا انعام دیا جائے گا۔

چارہ راکٹ   ٹیم کے ایک ممبر کا کہنا تھا  کہ ہم بہت خوش قسمت ہے جو ہمیں اتنی چھوٹی عمر میں اس طرح کے موقعے مل رہے ہیں۔ طالب  علم کا مزید کہنا تھا  کہ راکٹ کے مقابلے دو ملکوں میں منعقد کیے جاتے ہیں؛ ترکی جو 3 سالوں سے اس مقابلے کو منعقد کروا رہا ہے اور یو ایس جو 15 سالوں سے   راکٹ مقابلوں کو منعقد کروا رہا ہے۔

بیضت یونیورسٹی سے آنے والے ایک اور طالب علم کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد مستقبل کو بہتر بنا نا ہے۔ وہ انڈسٹری اینڈ ٹیکانولوجی کی وزارت اور اس راکٹ مقابلے کو منعقد کروانے والے تمام اداروں کا شکر گزار ہے۔ انکا مزید  کہنا تھا کہ ایسے مقابلے ہماری دفاعی صنعت کی ترقی میں مثبت ثابت ہونگے۔

سب سے کم عمر ٹیم کے ایک ممبر عمیر کا کہنا تھا کہ  ہمیں امید ہے کہ ہم آنے والے وقت میں ترک کی دفاعی صنعت کو اور بہتر بنائے گیں۔

وزیر صنعت و ٹیکانولوجی مستفا  نے تمام ٹیموں کے اسٹینڈز کا دورہ کیا اور  راکٹ  لانچ کے مناظر کو بھی سراہا۔

2020 میں ٹیکنوسوفٹ راکٹ ریس  مقابلے میں 100،000  طلبہ نے حصہ لیا۔

Read Previous

سعودی عدالت نے عاشورہ کے جلوس پر دہشت گرد حملے میں 7 افراد کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

Read Next

امریکی دباوٗ ایک بار پھر کام کر گیا، کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا

Leave a Reply