
سعودی عرب کی ایک عدالت نے 2014 میں قطیف میں عاشورہ کے جلوس میں دہشت گرد حملے میں ملوث 7 افراد کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ تین افراد کو 25 سال قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نومبر 2014 میں قطیف شہر کے الدالوہ ٹاوٗن میں دہشت گردوں نے عاشورہ کے جلوس پر فائرنگ کر کے 8 افراد کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس نے دہشت گردی کے اس واقعے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار کئے جانے والے 12 افراد میں سے عدالت نے 7 افراد کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ ان میں سے تین افراد کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گرفتار دو افراد کو ابھی عدالت نے سزا نہیں سنائی۔
گرفتار افراد کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔ سعودی عرب میں حالیہ ایک دہائی میں دہشت گردی کا یہ سب سے خوفناک واقعہ تھا۔
اس سے اگلے سال مئی 2015 میں ایک شیعہ مسجد پر دہشت گرد حملے میں 21 افراد جاں جبکہ اکتوبر میں عاشورہ کے ایک جلوس پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے