turky-urdu-logo

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی بروقت طبی سہولت نہ ملنے پر جاں بحق

اسرائیل کی جیل میں قید 45 سالہ سیاسی قیدی داوٗد الخطیب بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جیل میں ہی دم توڑ گیا۔
داوٗد الخطیب 2002 سے اسرائیلی جیل میں قید تھے۔ انہیں اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے پر 18 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم الفتح کے سرگرم کارکن تھے اور انہیں انتفادہ کے دوسرے مرحلے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

اسرائیلی جیل حکام کے مطابق وہ اپنی بیرک میں اچانک زمین پر گر پڑے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کوششوں کے باوجود ان کی زندگی نہیں بچائی جا سکی۔

جیل حکام نے ابھی تک ان کی اچانک موت کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران قید وہ سخت بیمار ہو گئے تھے اور شدید نقاہت کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ اسرائیلی جیل کے حکام نے انہیں بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی۔

1967 سے اب تک اسرائیلی جیل میں 226 فلسطینی سیاسی قیدی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جیل میں قید فلسطینیوں کو بروقت طبی سہولت فراہم کی جائے۔

ایک رپورٹ کے مطابق جولائی میں اسرائیل 429 فلسطینیوں کو گرفتار کر چکا ہے جن میں 32 چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔

Read Previous

اسرائیل نے یو اے ای کو جدید امریکی جنگی جہاز فروخت کرنے کی منظوری دے دی

Read Next

سعودی عدالت نے عاشورہ کے جلوس پر دہشت گرد حملے میں 7 افراد کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

Leave a Reply