turky-urdu-logo

اسرائیل نے یو اے ای کو جدید امریکی جنگی جہاز فروخت کرنے کی منظوری دے دی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو امریکہ سے کہا ہے کہ وہ یو اے ای کو جدید جنگی جہاز ایف 35 فروخت کر سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ منظوری انفرادی سطح پر دی ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ ایک پریس کانفرنس میں کہہ چکے تھے کہ اسرائیل نہیں چاہتا کہ امریکہ یو اے ای کو ایف 35 جہاز فروخت کرے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا تھا کہ یو اے ای کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں جدید امریکی جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ شامل نہیں تھا۔

13 اگست کو یو اے ای نے اسرائیل کو ایک ریاست تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔ یہ معاہدہ امریکہ کی مشاورت سے طے پایا اور دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ تر ملاقاتیں واشنگٹن میں ہوئیں۔

اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا اعلان بھی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں کیا تھا۔
دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے یو اے ای کو جدید جنگی ایف 35 طیاروں فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری دی تھی جس پر فوری طور پر اسرائیلی وزیر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکہ کو یہ معاہدہ ختم کرنے کو کہا تھا۔

بنجمن نتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے کسی بھی ملک کے درمیان اسلحے کی خریداری کی منظوری اسرائیل سے لینے کے بجائے امریکی کانگریس سے حاصل کی جائے۔

امریکہ بارہا اس بات کو دہرا چکا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اسرائیل ہی خطے کی طاقت ہو گا۔

Read Previous

ایپل کے ایپ اسٹور سے اب ایپس انسٹال نہیں ہو سکیں گیں

Read Next

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی بروقت طبی سہولت نہ ملنے پر جاں بحق

Leave a Reply