turky-urdu-logo

ایپل کے ایپ اسٹور سے اب ایپس انسٹال نہیں ہو سکیں گیں





ایپل کمپنی نے ڈویلپرز کو متعدد ممالک میں ایپ اسٹور کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کیا جس میں ترکی بھی شامل ہے۔ کمپنی نے ٹیکسوں میں رد و بدل کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ جو مملک اس پالیسی سے متاثر ہوں گے ان میں چلی، میکسکو اور سعودی عرب شامل ہے۔ ٹیسکوں میں اضافے کی حتمی تاریح کے باری میں ابھی کوئی خبر نہیں آئی۔

ترک پارلیمینٹ نے نومبر 2019 میں ٹیکس ضوابط کے نٗئے قوانین منظور کیے جن میں ڈیجیٹل سہولیات پر نئے ٹیکس بھی شامل تھے۔
ان ضوابط میں ڈیجیٹل اشتہاروں اور مواد پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا۔ ہر قسم کے آن لائن اشتہار اور سروس جس کے ذریعے ڈیجیٹل مواد سنا، دیکھا، اور ڈاون لوڈ کیا جا سکے ٹیکس کے زمرے میں آئے گا۔

ایک اور ٹیکنالوجی کے بے تاج بادشاہ گوگل نے بھی یکم نومبر سے ترکی، آسٹریا، اور برطانیہ میں اشتہارات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اضافی قیمتوں میں ترکی اور ، آسٹریا میں 5 فیصد ٓاپریٹیگ کے اخراجات جبکہ برطانیہ میں آن لائن اشتہارات پر گاہکوں کی رسیدوں میں 2 فیصد اضافہ شامل ہے۔
کمپنی کے بیانیہ کے مطابق اضافی چارجز کا مقصد ترکی میں قواعد و ضوابط کی تعمیل کرنا ہے جبکہ آسٹریا میں ان کا مقصد نئے ڈیجیٹل ٹیکسوں کی لاگت کو پورا کرنا ہے۔

Read Previous

ترکی کے جنوبی علاقوں میں گرمی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے

Read Next

اسرائیل نے یو اے ای کو جدید امریکی جنگی جہاز فروخت کرنے کی منظوری دے دی

Leave a Reply