turky-urdu-logo

امریکی دباوٗ ایک بار پھر کام کر گیا، کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا

مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے بھی اسرائیل کو بحیثیت ریاست تسلیم کر لیا
جلد ہی کوسوو اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو جائیں گے
امریکی صدر ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس میں کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے
کوسوو کی 93 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے تاہم کوسوو ایک سیکولر اسٹیٹ ہے جہاں تمام شہری آئین کے سامنے برابر ہیں
واضح رہے اس سے پہلے امریکہ نے یو اے ای پر دباوٗ ڈال کر اسے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جلد ہی بہت سے اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کر کے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیں گے۔
عرب دنیا میں بھی یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہونے پر کچھ زیادہ احتجاج اور تنقید نہیں کی گئی۔ بیشتر ممالک نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات قائم ہونے پر مبارک باد دی تھی

Read Previous

دفاعی صنعت میں دلچسپی رکھنے والے ترک طلباء ٹیکنوفیسٹ راکٹ ریس میں شامل

Read Next

وبا سے بے خبری ،کہیں جان نہ لے جائے

Leave a Reply