turky-urdu-logo

وبا سے بے خبری ،کہیں جان نہ لے جائے

انسانی  فطرت کا یہ تقاضہ ہے کہ وہ کسی بھی چیز کو ایک  جیسا زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرسکتا۔ وہ چاہے  کوئی عادت ہو یا  کوئی رشتہ اسے اس چیز سے بریک کی ضرورت  ہوتی ہے۔

وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد  لوگوں نے ماسک  پہننے کو اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ بنا لیا  تھا ۔ ماسک کے بغیر باہر نکلنے کو خودکشی تصور کیا جانے لگا تھا۔

مگرجیسے جیسے حالات بہتری کی طرف جانے لگے ہیں تو لو گ ماسک پہننے کی عادت سے تنگ آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ماسک منہ سے اُترتے جارہے ہیں۔

پہلے ماسک منہ اور ناک کو مکمل طور پر کور کرتا تھا مگر اب پہلے ناک سے پھر گالوں سے اور اب تو منہ سے بھی ماسک اُتر چکے ہیں۔یہاں تک کہ اب لوگ اسے بازو پر باندھے پھرتے نظر آتے ہیں۔

انتظامیہ اور حکومت لوگوںکو بار بار اس بات سے  واقف کرواتی ہے کہ کورونا وائرس ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے ۔ سماجی دوری اور احتیاط کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا کتنا ضروری ہے۔ مگر شاید لوگوں کے دل سے یا تو اسکا خوف ختم ہوگیا ہے یا پھر اس کے خطرے سے خود کو ناواقف کرکے اپنی زندگی کو اپنے  ہاتھوں ختم کرنے کی تیاریوں میں لگ گئے ہیں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان کو اب اس بات کا احساس ہو چکا ہے کہ  کورونا وائرس اب کہیں نہ کہیں ہم سب کی زندگیوں کا ایک حصہ بن چکا  ہے جو شاید اب کبھی بھی  مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا۔ اور اسی وجہ سے  شاید لوگوں نے اس سچائی کو مان کر اسکے ساتھ رہنا سیکھ لیا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب سماجی دوری کا خیال بھی نہیں رکھا جا رہا نہ ہی اپنی صفائی کا خیال رکھا جا رہا ہے ، ماسک اور سینیٹایزر کا استعمال دوبارہ سے ختم ہوتا جا رہا ہے اور لوگ اس بیماری کو بہت ہلکے میں لینا شروع ہو گئے ہیں۔

 مگر لوگ اس بات سے بلکل بے خبر بیٹھے ہیں کہ وہ اپنی اس عادت کے باعث کتنی  تیزی سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جو  اس پہلی لہر سے کئی گناہ زیادہ خطرناک ہو گی اور جو  انسان کو اندر سے مکمل طور پر ہلا کر رکھ دے گی۔

کورونا وائرس سے بچنے کا بس یہی ایک طریقہ ہے کہ اسکے جن کو بے قابو نہ  ہونے دیا جائے۔سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جا ئے۔ اپنے ارد گرد کے ماحول اور اپنی صاف صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ ماسک، سینیٹائزرز، اور صابن سے ہاتھ دھونے کو اپنی زندگی کا خاص حصہ بنایا جائے۔تاکہ آنے والا کل تاریکی کے اندھیروں میں جانے کے بجائے روشنی کی نئی اور خوبصورت صبح میں داخل ہو سکے۔

Read Previous

امریکی دباوٗ ایک بار پھر کام کر گیا، کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا

Read Next

پاکستان نے غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے ٹینڈر سمیت متعدد ایپس پر پابندی لگا دی۔

Leave a Reply