
پاکستان نے غیر اخلاقی اور نا مناسب مواد کو کنڑول کرنے کی مد میں ٹنڈر سمیت متعدد ایپس پر پابندی لگا دی۔ چند دن قبل ریگولیٹرز نے یوٹیوب پر بھی انہی وجوہات کی بنا پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے ٹینڈر، گرنڈر، سے ہائی، ٹیگیڈ اور سکاوٹ تک صارفین کی رسائی بند کر دی ہے کیونکہ یہ ایپس پاکستان کے قوانین کے مطابق مواد کو ماڈریٹ کرنے میں نا کام رہی ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے ‘غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کے منفی اثرات کی روک تھام ہو سکے گی۔’
ڈیجیٹل رائٹس گروپ بائٹس فار آل کے ڈائریکٹر شہزاد احمد نے پی ٹی اے کی ‘اخلاقی پولیسنگ’ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر نوجوان ایک ایپ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ریاست کا کوئی حق نہیں کہ وہ انہیں ایسا کرنے سے روکے۔’ انہوں نے پابندی کو انتہائی مضحکہ خیز قدم قرار دیتے ہوئے کہا لوگ اس کا کوئی نہ کوئی متبادل تلاش کر لیں گے۔ ٹینڈر ایپ کی انتظامیہ اس پابندی پر فوری ردعمل کے لیے دستیاب نہ ہو سکی۔
پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایپس مالکان غیر اخلاقی اور نا مناسب مواد کی معنی خیز انداز میں ماڈریشن کر کے لگائی گئی پابندی ختم کروا سکتے ہیں۔ خیال رہے پچھلے ہفتے پی ٹی آئی نے یوٹیوب کو ان تمام وڈیوز کو ہنانے کے لیے کہا تھا جو اس کی نظر میں قابل اعتراض ہیں۔