
ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان اکتوبر میں اپنے پالستانی مداعوں سے ملنے پاکستان آئیں گے۔
منتظمین کا کہنا ہے اداکار نے آخر کار اپنی آمد کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ اینگن اپنے تین روزہ پاکستان دورے کے دوران دارلحکومت اسلام آباد، تجارتی دارلحکومت کراچی اور ثقافتی شہر لاہور میں مداعوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
منتظمین نے مزید بتایا کہ ترک ادکارا مداعوں سے ملاقات کے دوارن اسٹیج پر سوال و جواب کا سیشن بھی کریں گے۔
پاکستان میں اردو ڈبنگ میں نشر ہونے کے بعد یہ تاریحی ڈارمہ پاکستان اور مقبوضہ جموع کشمر میں عظیم داستان کی حیثیت اختیار کر گیا۔
نشر ہونے کے فورا بعد ڈرامہ اور اس کے اداکاروں کی فین فالونگ میں بے پناہ اضافہ ہوا خصوصا انگین کی مقولیت میں۔
اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ سیریز عثمانی سلطنت سے قبل تیرویں صدی میں اناظولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔