
ترک خلائی ایجنسی (TSA) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چاند مشن کے لیے ترکیہ کے خلائی جہاز کے ڈیزائن کا عمل اختتام کو پہنچ گیا ہے اور پیداوار کا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔
سردار حسین یلدرم نے ترکیہ کے قومی خلائی پروگرام کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ خلائی ایجنسی جمہوریہ ترکیہ کے صد سالہ موقع پر امیدوار کو چاند پر بھیجنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔
یلدرم نے کہا کہ ترک خلائی مسافر خلا میں دو ہفتے قیام کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں وہ دو امیدواروں کی تربیت بھی کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ امیدوار کئی مختلف موضوعات پر تربیت حاصل کر ہے ہیں جیسے کے کھانا، پینا، سونا، اور اسی طرح کے عمل۔
انہوں نے کہا کہ اس خلائی جہاز کو ترکیہ کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل (TUBITAK) تیار کر رہی ہے۔
یلدرم نے کہا کہ گاڑی کا ڈیزائن مکمل کر لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اب "کریٹیکل ڈیزائن” کہلانے والی حالت میں ہے جو ختم ہونے کو ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مقصد چاند تک پہنچنا ہے۔