turky-urdu-logo

فلسطینی صدر، اسرائیلی وزیر اعظم کا آئندہ ہفتے ترکیہ کا دورہ متوقع

فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم اگلے ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق سدر ایردوان  پچیس جولائی کو فلسطینی صدر سے اور اٹھائیس جولائی کو اسرائیلی وزیراعظم   کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ  صدر ایردوان کی دعوت پر  ان دوروں کے دوران  سربراہ علاقائی و عالمی مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے جبکہ فلسطینی صدر سے ملاقات میں ترک۔فلسطینی تعلقات اور اسرائیل۔فلسطین تنازعے سمیت دیگر موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوست و برادر فلسطینی ریاست اور ترکیہ کے درمیان  تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات بھی اٹھائے جائیں گےعلاوہ ازیں ،دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

Alkhidmat

Read Previous

دنیا بھر کے ممالک کو ترک شمالی قبرص کو جلد از جلد قبول کرنا چاہیے،صدر ایردوان

Read Next

ترک خلائی جہاز کا ڈیزائن مکمل، پروڈکشن کا آغاز

Leave a Reply