turky-urdu-logo

دنیا بھر کے ممالک کو ترک شمالی قبرص کو جلد از جلد قبول کرنا چاہیے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا کہ وہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) کو بغیر کسی تاخیر کے تسلیم کریں۔

صدر ایردوان نے ترکیہ کے 1974 کے قبرص امن آپریشن کے موقع پر ایک سرکاری تقریب میں کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو ترک شمالی قبرص کو جلد از جلد قبول کر لینا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم نے 1974 میں قبرص کے جزیرے میں جو امن لایا تھا وہ مستقل ہو جائے۔

ہم ایک منصفانہ اور پائیدار حل چاہتے ہیں ۔

صدر ایردوان نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حالات میں قبرص پر طویل عرصے سے جاری وفاقی حل اب ممکن نہیں رہا، جب تک "ترک قبرص کی خودمختار مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا جاتا” ہم مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ شامل کرتے ہوئے کہ TRNC مشرقی بحیرہ روم میں ترکیہ اور ترک ریاستوں کے لیے ایک قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے، انکا کہنا تھا کہ "حالات کچھ بھی ہوں، ہم ترک قبرص کی مساوی خودمختاری اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کی تصدیق کے لیے اپنی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”

Read Previous

اسلامی تعاون تنظیم کے وفد کا اقوام متحدہ سے اسلامو فوبیا کے خلاف پلان آف ایکشن کی منظوری دینے کا مطالبہ

Read Next

فلسطینی صدر، اسرائیلی وزیر اعظم کا آئندہ ہفتے ترکیہ کا دورہ متوقع

Leave a Reply