TurkiyaLogo-159

ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ حاکاری میں ایک ترک فوجی شہید

ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ حاکاری میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا۔

وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یلدریم 2 سیلو  آپریشن کے دوران ترک فوجیوں  نے حاکاری کے دیہی علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کیا۔ انکا کہنا تھا   کہ آپریشن کے دوران ایک فوجی شہید ہوا جبکہ دو دہشت گردوں کو مار دیا گیا۔

وزیر داخلہ سلیمان سویلو  نے ٹویٹر پر کہا کہ  ہمارے فوجی کی شہادت کے بعد متعدد  واقعات میں مرتکب افراد ایوب   اور احمد  کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے دہشت گردوں  کی فہرست کو پانچ رنگوں کے کوڈ میں تقسیم  کیا ہوا ہے۔سرخ،نیلا ، سبز ،  نارنگی اور بھورا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اس علاقے میں کافی سر گرم ہیں۔

موسم گرما کے دوران ترکی نے ملک کے مشرق اور جنوب مشرق میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی آپریشنز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

ترکی کے اعداد وشمار کے مطابق  دہشت گرد تنظیم پی کے کے نے خواتین ، بچوں  اور نو زائیدہ بچوں سمیت تقریبا 40،000  لوگوں کی جان لی ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترک کمپنی نے اسمارٹ ڈس انفیکشن اور صفائی کیبین تیار کرلیے

Read Next

ترک خاتون اول پہلے دس بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل

Leave a Reply