turky-urdu-logo

ترک کمپنی نے اسمارٹ ڈس انفیکشن اور صفائی کیبین تیار کرلیے

 ترکی کی ایک کمپنی نے اسمارٹ ڈس انفیکشن اور صفائی کیبین تیار کرلیے۔یہ کیبین ہوائی اڈوں اور شاپنگ مالز سمیت متعدد جگہ استعمال  کیا جا سکتا ہے۔اسمارٹ ڈس انفیکشن کے اس منصوبے کے باعث  بین الاقوامی دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ڈی او ایف روبوٹکس کے چیئر مین مصطفی  نے کہا کہ یہ ڈس انفیکشن کیبین  10 سیکینڈ کے اندر لوگوں کے کپڑوں اور جوتوں کو جراثیم سے پاک کرکے انفیکشن کےپھیلاو کو روکتا ہے۔

آٹو میٹک دروازاہ کیبین میں داخل ہونے والے لوگوں کا درجہ حرارت چیک کرتا ہے اسکے بعد ہی انہیں اندر آنے دیا جاتا ہے۔  یہ کیبین منہ پر ماسک پہنا ہے یا نہیں اس بات کو بھی واضح کرتا ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ کیبین صرف کویڈ 19 کے خلاف ہی نہیں بلکہ باقی جارثیم سے بھی لوگوں کو محفوظ بنا تا ہے۔

کیبین کو انسٹال کرنا بہت ہی آسان ہے۔ صرف 2 گھنٹے کے دورانیہ میں یہ کام کرنے کے لیے بلکل تیار ہو جاتے ہیں۔

مصطفی نے کہا کہ پیداوار کا عمل دو ماہ سے جاری ہے۔ ڈی او ایف روبٹکس کا یہ نظام اب تک قطر ، امریکہ اور یورپ کے متعدد ممالک کو بھیجا  جا چکا ہے۔

مصطفی کا مزید کینا تھا کہ ہم نے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے کے ساتھ معائدہ کیا ہے۔ یہ آلات ہوائی  اڈے کے داخلی دروازوں پر لگائے جائیں گے۔

قطر میں شاپنگ مالز اور تفریحی مقامات پر بھی یہ آلات لگائے جائیں گے۔

مصطفی  نے بتایا کہ اس آلے کی اوسط فروخت قیمت $ 10،000 ہے ، انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے  پروجیکٹ پروٹو ٹائپ کی پیداوار تقریبا 45 دنوں میں مکمل کی۔

Read Previous

رواں ہفتے تھیٹر میں آ ٹھ فلمیں دکھائی جائیں گی

Read Next

ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ حاکاری میں ایک ترک فوجی شہید

Leave a Reply