TurkiyaLogo-159

ترک خاتون اول پہلے دس بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل

ترک خاتون اول آمینہ ایردوان دنیا کے پہلے دس بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل ۔ ایک بین الاقوامی تھینک ٹینک نے آمینہ ایردوان کو اس فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی ۔ 

پاکستان اور بیلجیئم  سے کام کرنے والے ادارہ برائے امن اور ترقی (INSPAD)  نے آمینہ ایردوان  کو بین الاقوامی امن ایوارڈ 2020 کے لئے منتحب کیا ہے۔ یہ ایوارڈ  دنیا کے پہلے دس سرکردہ  مسلم شخصیات کی مختلف شعبوں میں خدمات  کو سراہانے کے لیے دیا جا تا ہے۔

اس فہرست میں ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر بن محمد ، بحرین کی کونسل برائے خواتین کی سربراہ شیقہ نورا آل خلیفہ ، سعودی عرب سےمسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل محمد بن عبد الکریم ال عیسیٰ  ، امریکی کانگریس کی خاتون الہان ​​عمر ، برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد ، مسلم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے چئیر مین صاحبزادہ سلطان احمد علی اور  انڈر سکریٹری برائے اعلی تعلیم اور دوحہ انٹرنیشنل سنٹر برائے انٹر فیتھ ڈائیلوگ  کے چیئرمین ابراہیم بن صلاح النومی شامل ہیں ۔

ادارہ برائے امن اور ترقی کے صدر محمد طاہر تبسم نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ آمینہ  ایردوان  کو خواتین کے حقوق کے لیےجدوجہد کرنے، ماحولیات ، ثقافت ، فنون لطیفہ اور سماجی بیداری  سمیت سماجی ترقی کے شعبوں میں بے تحاشا خدمات کے لئے منتخب کیا گیا ۔

یہ ادارہ ہر سال دنیا بھر سے  نامور مسلم شحصیات  کا انتحاب کرتا ہے ۔ اس کے پانچ ہزار سفیر برائے امن ہیں اور محتلف ممالک سے تعلق رکھنے والے  بارہ ہزار سے زائد  ممبران ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ حاکاری میں ایک ترک فوجی شہید

Read Next

ترک باسکٹ بال ٹیم انادولو افیس کے ایک کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply