ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان پاکستان پہنچ گئے ۔
لاہور میں وہ 2 دن قیام کریں گے ۔
چودھری گروپ آف کمپنیز کے مالک کاشف ضمیر ان کے میزبان ہیں ۔
اس دوران وہ ایک نجی چین گروپ چودھری گروپ آف کمپنیز سے کے برانڈ ایمبیسڈر کے معاہدے پر دستخط کریں گے ۔
چودھری گروپ آف کمپنیز کے چن ون اسٹورز سمیت کئی پراجیکٹ چل رہے ہیں ۔
کاشف ضمیر نے گزشتہ دنوں ترکی کے دورے کے دوران انگین آلتان سے معاملات طے کیے تھے ۔
لاہور میں دو دن قیام کے بعد ہفتے کی صبح لاہور ائرپورٹ سے ہی ترکش ائرلائن کے ذریعے ترک اداکار انگین آلتان واپس ترکی چلے جائیں گے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاو کے باعث وہ اپنے مداحوں سے نہیں مل سکیں گے۔