
ترکیہ کا پہلا خلائی مشن اپنے سفر پر جانے کے لیے صرف کچھ ہی مہینوں کی دوری پر ہے اور ترک سائنس دان جدید جینیاتی مطالعہ کے لیے خلا میں پودے کاشت کرنے کی تیاری میں مشغول ہیں۔
اس منصوبے کی توجہ اس بات پر ہے کہ خلاء میں پودوں پر کام کیسےکیا جا سکتا ہے اور کیا خلاء میں پودوں پر جینیاتی مطالعہ کیا جا سکات ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ پہلا خلائی سفر ترک جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگا۔
ترک خلائی ایجنسی اور ترکیہ کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل (TUBITAK) کے خلائی ٹیکنالوجیز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اس وقت 13 تجربات پر کام کر رہی ہے۔
اس مشن کو 2023 کی آخری سہ ماہی میں ترکیہ کی صدی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر سر انجام دیا جائے گا۔