
امریکہ نے ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے 100 ملین ڈالر کا قرض فراہم کر دیا۔
یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کی جانب سے فنڈز ترکیہ کے نجی قرض دہندہ سیکر بینک کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے، جو کہ رقم کو 133 ملین ڈالر تک بڑھانے کے لیے اپنے وسائل سے 33 ملین ڈالر مختص کرے گا۔
انکا کہنا تھا کہ سات سالہ قرض بنیادی طور پر 6 فروری کے زلزلے سے متاثرہ علاقے کی ترقی کے ساتھ ساتھ خواتین کے کاروبار اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی فنانسنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
امریکی سفیر جیفری فلیک نے کہا کہ یہ قرض ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے ایک زبردست قدم ہے۔
6 فروری کو جنوبی ترکیہ میں آنے والے دو شدید زلزلوں میں 50,000 افراد ہلاک ہوئے۔