
ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بلغاریہ کی وزیر خارجہ ماریہ گیبریل مذاکرات کے لیے 22 اگست کو ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان اور ان کی ہم منصب ماریہ گیبریل دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ وزراء موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
بلغاریہ 2004 میں نیٹو میں شامل ہوا اور 2007 میں یورپی یونین کا رکن بنا۔