TurkiyaLogo-159

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ملاقات کی ہے۔

جدہ میں یہ ملاقات ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی ہے، جو دراصل مارچ میں ہونے والے معاہدے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا مملکت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

ملاقات میں دونوں حکام نے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران حالیہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات بھی زیر غور آئے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تصدیق کی کہ صدر رئیسی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے جبکہ ایرانی وفد کے حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار ہونے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جمعرات کو مملکت کے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار کے رواں سال 28 ہزار یونٹ تیار کیے جائیں گے

Read Next

بلغاریہ کی وزیر خارجہ کا اگلے ہفتے ترکیہ کا دورہ متوقع

Leave a Reply