turky-urdu-logo

پالتو کتے کی موت کا غم:ترک ریٹائرڈ ملازم نے آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کا بیڑا اٹھا لیا

ترکی کے مشرقی علاقے میں ایک ریٹائر سرکاری ملازم اپنے پالتو کتے کی موت پر انتہائی افسردہ ہے۔ 76 سالہ حسین توران نے اپنی زندگی گلی محلوں میں آوارہ پھرتے جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے وقف کر دی ہے۔ ترک صوبے الزیغ کے گاوٗں نمری کے حسین توران کا کتا سنی کینسر سے مر گیا تھا۔

انہوں نے اپنے گھر کے باہر ایک شیلٹر تعمیر کروایا اور یہاں گلی محلوں کے آوارہ کتوں اور بلیوں کے لئے خود کھانا تیار کرتے ہیں اور انہیں اپنے ہاتھ سے کھلاتے ہیں۔

حسین توران نے کہا کہ اپنے پالتو کتے کی موت کے بعد انہیں دوسرے جانوروں سے محبت ہو گئی اور اب وہ بلیوں اور کتوں کے لئے کھانے پینے کا بندوبست کرتے ہیں۔

ترکی کے سخت ترین سرد موسم سے جانوروں کو بچانے کے لئے انہوں نے گھر کے باہر ایک سائبان تعمیر کروایا۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گاوٗں کی اکثریت کام کاج کے لئے شہروں میں چلی جاتی ہے۔ 40 گھروں پر مشتمل اس دیہات میں سردیوں میں اکا دکا افراد ہی نظر آتے ہیں۔

گاوٗں کے لوگوں کے شہر جانے کے بعد یہاں گلی محلوں کے جانوروں کی دیکھ بھال کا کوئی انتظام نہیں ہوتا جس کے باعث حسین توران نے ان جانوروں کی دیکھ بھال کا بیڑا اٹھایا۔

Read Previous

الشیخ محمد امین سراجؒ، ترکوں کی اسلامی شناخت کے امین

Read Next

اسرائیلی مظالم: فلسطینی خاندان 9 روز سے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھا ہے

Leave a Reply